اساتذہ کا پولیو مہم بائیکاٹ کرنے کی دھمکی

فیصل آباد: 07 مئی: اساتذہ کو سرکاری کمی نہیں بننے دیں گے۔ خواتین اساتذہ کی پولیو ڈیوٹیاں ختم نہ کی گئیں تو بائیکاٹ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے چیئرمین حافظ عبدالناصر، حافظ غلام محی الدین، حسین جعفری، رانا سلطان محمو دا ختر اور شہزاد صادق فریدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کے ذریعہ شعبہ تعلیم کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ابھی اساتذہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے سروے سے فارغ نہیں ہو پائے تھے کہ خانہ شماری کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں اور اب ایسے شدید موسم میں مرد اساتذہ کے علاوہ خواتین اساتذہ کی بھی پولیو ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم اور جبر کے نظام کے خاتمہ کے لئے میدان عمل میں آنے کا فیصلہ کیاہے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.