تعلیمی اداروں میں ڈاکومنٹریز دکھانے کا فیصلہ

ملتان: 07 مئی: پنجاب حکومت نے دانش سکول سسٹم سے طلبا و طالبات کو آگاہی دینے کے لئے اس کی ڈاکومنٹری تعلیمی اداروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے تمام ڈائریکٹرز کالجز کو اس پروگرام کا ڈویژن کی سطح پر فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمد حسن آزاد نے فوکل پرسن بننے کے بعد گزشتہ دو روز مقامی کالجز میں دانش سکول کی دستاویزی فلم دکھانے کا اہتمام کیا۔ آج سات مئی سے مذکورہ فلم روزانہ کی بنیاد پر ضلع کے دو تعلیمی اداروں میں دکھائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ دانش سکول کی ڈاکومنٹری صوبے کے تمام نجی و سرکاری جامعات کالجز اور سکولوں میں دکھائی جائے گی۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.