خانیوال پنجم اور ہشتم کی جوابی کاپیاں چوری

خانیوال: 07 مئی: ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فاضل ملہی نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کی سالانہ جوابی کاپیوں کی چوری بارے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں گورنمنٹ ہائی سکول ون آر کے پرنسپل سلیم بھٹی، گورنمنٹ ہائی سکول مبارک پور کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد اقبال اور مسز شہناز ملک ہیڈ مسٹریس شامل ہیں۔ ای ڈی او نےمزید بتایا کہ سنگین واقع کو آخر تک چھپایا گیا۔ اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے کسی بھی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

شکریہ نوائے وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.