انٹر سالانہ امتحانات پارٹ ٹو آج سے شروع

لاہور: 07 مئی: بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2011 پارٹ ٹو آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں لاہور بورڈ کے زیر اہتمام کل 152300 طلبہ اس امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس مقصد کے لئے لاہور بورڈ نے 606 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کی کڑی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ سالانہ امتحان پارٹ ٹو میں 74933 ریگولر امیدوار اور 77367 پرائیویٹ امیدوار شرکت کریں گے، تاہم کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ کے سلسلہ میں درپیش مسئلہ کے حل کے لئے بورڈ آفس گزشتہ روز رات گئے تک کھلا رہے گا۔

شکریہ وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.