ملتان: 06 مئی: پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن پنجاب، پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن ملتان ڈویژن ملتان کے علاوہ فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز ملتان کے متعدد یونٹس جن میں بوسن ٹاون، شیر شاہ ٹاون، ممتاز آباد ٹاون شامل ہیں نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ظالمانہ اور معاشی قاتل پروگرام فاس کے خلاف بھرپور احتجاج کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں نان فاس سکولز ایسوسی ایشن و دیگر تمام تنظیموں نے پریس کلب ملتان کی بجائے ملتان کے چاروں ٹاونز سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی پروگرام شروع کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اس سلسلے کا پہلا احتجاجی پروگرام بوسن ٹاون مین چوک پل براراں نزد MDA چوک آج 6 مئی بروز جمعتہ المبارک شام ساڑھے پانچ بجے ملتان میں منعقد ہو گا۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment