سرگودھا: 06 مئی: سرگودھا کے تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں بچوں اور اساتذہ کی ریلی۔ ریلی کے دوران والدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک سے یونیورسل ایجوکیشن داخلہ مہم کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سرکاری افسران اساتذہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی شہر کے مختلف بازاروں اور سڑکوں پر چکر لگاتی ہوئی شاہین چوک پر اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جائے۔ اور والدین زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانے اور چائلڈ لیبر ختم کرنے کے مطالبات درج تھے۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment