راولپنڈی: 03 مئی: پنجاب حکومت کی عدم توجہ اور فنڈز کی قلت کے باعث ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایجوکیشن کے سکولوں اور خصوصی طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خصوصی سے بچوں کے سکول الغزالی کی بسیں پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا 15 دنوں سے بند پڑی ہیں۔ بچوں کو سکولوں میں بھینے میں والدین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریبا ڈی جی ایس ای کے 20 سے زائد سکول پنجاب حکومت کے حوالے کئے گئے جن میں راولپنڈی کا ایک سکول الغزالی سکول فار سپیشل چلڈرن بھی حکومت پنجاب کو دیا گیا۔ والدین نے بتایا کہ سکول کی طرف سے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مفت فراہم کی جاتی تھی مگر 15 دن سے سکول کی بسیں پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچوں کو لینے نہیں آ رہ ہیں۔ حکومت خصوصی تعلیم کے اداروں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان سکولوں کی منتقلی کے باعث ڈی جی ایس سی کے سکولوں کو مسائل کا سامنا ہے نہ ہی ان سکولوں کے لئے کوئی فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ والدین نے خادم اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ خصوصی تعلیم کے اداروں پر خصوصی توجہ دے کر ان کے جلد از جلد فنڈز جاری کئے جائیں اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروا یا جائے اور بس سروس دوبارہ شروع کی جائے۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment