میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ڈاکٹروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

ملتان: 17 مارچ: میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں ڈاکٹر وسیم ربانی، ڈاکٹر ابرار ، ڈاکٹر کاشف اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اس غلط فہمی میںمبتلا ہے کہ یہ صرف ینگ ڈاکٹرز کا معاملہ ہے لیکن وہ غلطی پر ہیں۔ تمام ڈاکٹرز اس پر متحد ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرز کی کال پر آج ہڑتال میں حصہ لیا جائے گا اور صبح دس بجے نشتر مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.