لاہور: 17 مارچ: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا رنگا رنگ سالانہ سپورٹس میلہ بروز اتوار 20 مارچ کو دوپہر 3 بجے جی سی یو کی تاریخی گراونڈ اوول میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ لڑکیوں کی چاٹی ریس، نائب قاصد ریس، پیلو فائٹنگ، میوزیکل چیئر، کرکٹ بال تھرو، فی میل سٹاف ریس او رمالیوں کی دوڑ سمیت مختلف رنگا رنگ مقابلے تقریب کا حصہ ہوں گے۔ اس سپورٹس میلے کے موقع پر جی سی یو کی 111 ویں کھیلوں کے فاتح کھلاڑیوں کے مابین انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
شکریہ ایکسپریس
Comments
Post new comment