راولپنڈی: 17 مارچ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجن راولپنڈی نے پروگرام بی ایڈ تدریسی ورکشاپ برائے طالبات، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ساگری مٰں سنٹر قائم کرنے پر ساگری اور گرد و نواح کی طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقے کے تعلیمی حلقوں اور ویلفیئر سوسائٹی کے صدر راجہ مشتاق احمد، زکوة کمیٹی کے چیئرمین طارق بٹ، کرار کاظمی اور سابقہ کونسلر راجہ مشتاق کیانی نے خصوصی طور پر ریجنل ڈائریکٹر ملک توقیر اھمد اور بی ایڈ سیکشن کے انچارج عدیل عارف کا شکریہ ادا کیا۔ معززین نے ماسٹر منور حسین شاہ کی کاوشوں کو سراہا۔
شکریہ ایکسپریس
Comments
Post new comment