ملتان: 17 مارچ: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر یوینورسٹی رسہ کشی چیمپئن شپ کا فائنل آج سپیرئیر یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز بی زیڈ یو میں چیمپئن شپ کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اللہ نے کیا۔ ابتدائی راونڈ میں پنجاب یونیورسٹی نے سرگودھا یونیورسٹی کو ، اسلامیہ یونیورسٹی نے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جام شورو کو ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو نے کراچی یونیورسٹی کو، جی سی یونیورسٹی لاہور نے یو ای ٹی ٹیکسلا، سپیرئیر یونیورسٹی نے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے بارانی یونیورسٹی کو شکست دے دی۔ پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کو، دوسرے مین سپییرئیر یونیورسٹی نے لاہو ریونیورسٹی کو، تیسرے میں اسلامیہ یونیورسٹی نے جی سی یونیورسٹی لاہور کو اور چوتھے مین زکریا یونیورسٹی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو ہرا دیا ۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی کو سپیرئیر یونیورسٹی کے ہاتھوں 0۔2 سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں زکریا یونیورسٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی کو 1۔2 سے ہرا دیا۔ فائنل آج صبح زکریا یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شکریہ ایکسپریس
Comments
Post new comment