سرگودھا: 08 مارچ: وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی نے کہا ہے کہ چین نے انسان دوستی کی اعلی روایات قائم کی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چین دوستی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر ایک سرگودھا میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محمد عبید اسلم، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، ملک شوکت مجید اعوان، پروفیسر راناعبدالقیوم، ملک اعجاز احمد، نجمہ منصور، شہناز اختر اور دیگر ماہرین تعلیم بھی موجود تھے۔ اعلی کارگزاری اور کلاسز میں متواتر آنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے گئے۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں عابدہ نسرین، قندیل منیر گل، سائرہ امین، شہزادی گلناز، عائشہ شاکر، سائرہ اکرام، روبینہ بی بی ، بشریٰ طاہر، نائلہ بتول، غلام سکینہ، محمد ریاض اور سیدہ نورین شامل ہیں۔ فریال شاہد، غلام عائشہ، اقرا محمود، ارم اور نورین کو اعزازی انعامات دیئے گئے۔ طلبہ و طالبات کی طرف سے ڈاکٹر نذیر احمد سانگی اور عبید اسلم کو خصوصی تحائف سے نواز دیا۔ مزید برآں وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی نے آئی ٹی ایم ایجوکیشن و سٹڈی سنٹر میں طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment