ملتان: 08 مارچ: میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا و طالبات کی رول نمبر سلپوں میں غلطیوں کے باعث انہیں شدید پریشانی اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ اے کے امیدواروں کو گروپ بی کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں۔ اکثر امیدوار امتحانی سنٹروں میں اپنے رول نمبر ڈھونڈتے رہے۔ میر ہزارہ سے نامہ نگار کے مطابق میٹرک کے امیدواروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی جی خان بورڈ نے پرائیویٹ امیدواروں کو کسی پریشانی سے بچنے اور رول نمبر سلپس بروقت مہیا کرنے کے لئے بورڈ کے کلرک بھیج دیئے تھے۔ جنہوں نے مقامی طور پر تمام امیدواروں کو سنٹر وائز سلپس تقسیم تو کر دیں لیکن گروپ کا مسئلہ باقی رہا۔ سلپس پر گروپ اے لکھا تھا لیکن سپرنٹنڈنٹ فائل کے مطابق گروپ بی تھا۔ تونسہ شریف سے نامہ نگار کے مطابق متعدد طلبا کو غلط رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول تونسہ کے تقریبا تیس طلبا کو دن صبح کے وقت پرچہ تھا۔ ان کی سلپس شام کے وقت جاری کی گئی جس سے طلبا کو شدید پریشانی ہوئی۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment