اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس

IJT central Shura

لاہور: 08 مارچ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے اور ان حالات سے نکالنے کے لئے طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ طلبہ قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ طلبہ کو منظم ہو کر قومی امور میں دلچسپی لینی چاہیئے طلبہ کو قومی سوچ دینے اور منظم کرنے کے لئے جمعیت کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسلامی جمعیت طلبہ ملک پاکستان کے نوجوانوں کے ماتھے کا جھومر ہے۔ جمعیت نے نوجوانوں کی زندگی کو بامقصد بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تبدیلی اور معاشرتی اصلاح کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا کردار تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی مایوسی اور انتشار کو ختم کرنے کے لئے آج نگاہیں طلبہ پر مرکوز ہیں۔ طلبہ ہی قوم کو بھنور سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شکریہ وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.