ملتان: 08 مارچ: تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان میں گزشتہ روز انگلش کے پرچے میں چار امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر مقدمات درج کئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نور شاہ ساہیوال کے سنٹر میں ایک امیدوار خالد عمرانب کی جگہ نامعلوم امیدوار امتحان دے رہا تھا۔ گورنمنٹ ہائی سکول چک 96/12 ایل ساہیوال کے سنٹر میں امیدوار توقیر حسین رول نمبر 539611 گورنمنٹ ہائی سکول دنیا پور کے سنٹر میں ایک امیدوار راشد عقیل نقل کرتے پکڑا گیا جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول خان گڑھ میں طالب علم محمد اعجاز نقل کرتے پکڑا گیا جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ سنٹر سپرنٹنڈنٹس کی درخواستوں پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment