چیئرمین راولپنڈی بورڈ کا امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ

راولپنڈی: 06 مارچ: انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام بڑی تعداد میں امیدواروں کو رول نمبر سلپس نہ ملنے اور ملنے والی رول نمبر سلپس میں غلطیوں کی بھرمار کے باوجود میٹرک کے امتحان شروع ہو گئے ہیں۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے روز بھی رول نمبر سلپس سے محروم طلبہ صبح سویرے ہی بورڈ کے دفتر پہنچ گئے۔ طلبہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بورڈ انتظامیہ نے بھی ہتھیار پھینکتے ہوئے رول نمبر سلپس جاری کرنے کا پرانا مینول طریقہ بحال کر دیا اور بورڈ دفتر انے والے تمام طلبہ کو ہفتہ کی شام تک ہاتھوں سے تحریر کردہ رول نمبر سلپس جاری کر دیں جس پر والدین نے بھی سکھ کا سانس لیا جب کہ بورڈ کا آن لائن نظام تاحال ٹھیک نہ کیا جا سکا۔ ایجوکیشن راولپنڈی بورڈ کے دفاتر آج اتوار چھٹی ہونے کے باوجود صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ رول نمبر سلپس سے محروم طلبہ نے بورڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا نعرہ بازی بھی کی گئی جب کہ کئی امتحانی سنٹروں میں امتحان لینے والا عملہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچا۔ گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون کے سینٹر میں پرچہ شروع ہونے کا وقت ڈیڑھ بجے تھا مگر عملہ دو بج کر چالیس منٹ تک بھی نہ پہنچ سکا۔

شکریہ ایکسپریس

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.