لاہور: 03 مارچ: ملک بھر کے صاحب ثروت افراد کو تعلیم کے فروغ اور معاشرے کی تشکیل نو کے لئے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ معیاری اور جدید تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیئے۔ انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جس میں پیغمبر نے فرمایا کہ سکالر کے قلم کی سیاہی شہید کے خون سے معتبر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی عمرہ شکر گڑھ کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جو کہ ان کے ذاتی ذرائع سے تعمیر ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر سکول انتظامیہ کو ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ روپے نئے کلاس روم کی تعمیر کے لئے بطور عطیہ دیا ۔ یاد رہے کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم اسی سکول سے حاصل کی اور عملی زندگی میں ان کی کامیابیاں سکول ہذا کی کافی حد تک مرہون منت ہیں۔ اکرم شہیدی نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ کا فرض ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment