ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

لاہور: 03 مارچ: پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کی اور آوٹ ڈورز بند رکھے۔ بعض ہسپتالوں میں انتظامیہ نے آوٹ ڈور کھلوانے کی کوشش کی جس کے بعد دوبارہ اوٹ ڈور بند کر دیئے گئے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مریض خوار ہو گئے۔ آپریشن تھیٹروں میں آپریشن نہ ہوئے شہر کے نواحی علاقوں سے ہسپتالوں میں آنے والے مریض دوسرے دن بھی ڈاکٹروں کی آس لگائے آوٹ ڈور کے باہر بیٹھے رہے جس کے بعد وہ بغیر علاج معالجے کے واپس گھروں کے چلے گئے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی اور آوٹ ڈورز بند رہیں گے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.