ایم کام پارٹ ٹو انٹرن شپ شیڈول جاری

ملتان: 04 مارچ: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم کام پارٹ ٹو پہلا سالانہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ میں امیدواروں کی انٹرن شپ رپورٹ جمع کرانے کا تصیح شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈیٹ شیٹ میں تاریخ کا غلط اندراج ہونے پر تین روز بعد زکریا یونیورسٹی نے متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو نئی تاریخ کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق انٹرنش پرپورٹ جمع کرانے کی تاریخ تئیس اپریل تک بجائے اب چوبیس مارچ ہو گی۔ دریں اثناء گورنمنٹ کالج آف کامرس قاسم پورہ کالونی کے پرنسپل حافظ مشتاق سلیمی نے اپنے کالج کے امیدوار کو پندرہ مارچ تک اپنی انٹرن شپ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.