یو او ای کھول دی گئی

لاہور: 08 فروری: یونیورسٹی آف ایجوکیشن طلبہ کے شدید احتجاج کے باعث انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ بند رکھنے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ تاہم یونیورسٹی کی وائس چانسلر فرحت سلیم نے طلبہ کے احتجاج میں نمایاں رہنے والے 38 طلبہ کی ایک لسٹ جاری کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے طلبہ کی تشویش میں شدید اضافہ ہو گیا ہے ۔دوسری جانب یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی میں گزشتہ روز بھی تعلیمی سلسلہ شروع نہ ہو سکا۔ ان 38 طلبہ سمیت شعبہ ائی ٹی کے تمام طلبہ کا بدستور یہی کہنا ہے کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید لغاری متنازع قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر فرحت سلیم کے بے جا حمایت کر رہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ ان کی جعلی ڈگری اور تھیسز کی تحقیقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کی جانب سے بنائی گئی دو وائس چانسلرز کی کمیٹی نے یکم فروری 2011 کو اپنے فیصلے میں دونوں اساتذہ کی برطرفی کو غلط قرار دیا ہے جب کہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ منظر عام پر نہیں لا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی عداوت پر برطرف کئے جانے والے ہمارے اساتذہ کرام کو بھی فوری طور پر بحال کیا جائے۔ اساتذہ کی بحالی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب یونیورسٹی اس ایشو کو لے کر یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اگلا اجلاس اب 12 فروری کو ہو گا جس میں مس شاہین پاشا اپنا موقف پیش کریں گی۔

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.