طالبہ جاں بحق

راولپنڈی: 08 فروری: پشاور رود پر ٹریفک کے حادثے میں نمل یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔ تفتیشی سب انسپکٹر حاجی طارق نے بتایا کہ پیر کی رات سوا سات بجے کے قریب نمل اسلام آباد میں زیر تعلیم 22 سالہ شافیہ زبیر قادر موٹرز کے قریب یونیورسٹی بس سے اتر کر لین نمبر سات میں واقع اپنے گھر جانے کے لئے سڑک پار کر رہی تھی کہ چوہڑ کی جانب سے آنے والی ایک پیلی کالی ٹیکسی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کا مرتکب ڈرائیور ٹیکسی سمیت فرار ہو گیا۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.