گوجرانوالہ: 15 فروری: گوجرانوالہ میں باراتیوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے محنت کش کے طالب علم بیٹے کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ جنڈیالہ باغوالہ کے رہائشی مطیع اللہ کے بیٹے نکا بٹ کی شادی گزشتہ روز تھی جس کی بارات جنڈیالہ باغوالہ سے چندا قلعہ بائی پاس روانہ ہونے کے لئے جب مین روڈ پر پہنچی تو اس میں شامل باراتیون نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ایک باراتی کی پسٹل میں گولی پھنس گئی جسے نکالنے کی کوشش کے دوران گولی چل گئی جو سامنے کھڑے چھٹی کلاس کے طالب علم زوہیب کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا ہے تاہم اعلی پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
شکریہ وقت
Comments
Post new comment