لاہور: 01 فروری: پانچویں جماعت کے بچوں کا امتحانی مراکز دور دراز کے علاقوں میں بنایا گیا جس سے بچوں اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ والدین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے سکولوں کا سنٹر باغبانپورہ میں بنا دیا گیا ہے جو ماڈل ٹاﺅن سے بہت زیادہ فاصلے پر ہے۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے ایگزامیزیشن بورڈ کے حکام کو ہدایت کریں ماڈل ٹاﺅن اور اس کے ملحقہ علاقوں کا سنٹر اسی علاقہ میں بنایا جائے اور سنٹر بناتے وقت ہر علاقہ کے سکول کو مدنظر رکھ کر سنٹر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔
شکریہ نوائے وقت