لاہور: 01 فروری: پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام ٹیچنگ ان کلسٹرز بائی سبجیکٹ سپیشلسٹ سے استفادہ حاصل کرنے والے پارٹنر سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ گزشتہ روز 24 اضلاع میں منعقد ہوا۔ امتحان میں 187 سکولوں نے شرکت کی۔ یہ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے لیا جب کہ مارکنگ آغا خان یونیورسٹی بورڈ کرے گا۔ اس امتحان کا مقصد پارٹنر سکولوں میں خدمات سر انجام دینے والے سبجیکٹ سپیشلسٹ کی کارکردگی اور ان کے طالب علموں کی علمی سطح کا جائزہ لینا ہے۔
شکریہ ایکسپریس