جوابی شیٹ کی ایک کاپی امیداوار ساتھ لے جاسکے گا، سرگاری رزلٹ اگلے دن آئے گا۔
لاہور۔ صوبے بھر کے میڈکل کالجوں میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر کے داخلے کے لئے 27 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ والے دن ہی امیدواروں کو غیر سرکاری طور پر اپنے رزلٹ کے متعلق پتہ چل جائے گا۔ کیونکہ جوابی شیٹ کی ایک کاپی امتحان سے فارغ ہونے کے بعد امیدوار اپنے ساتھ لے جاسکیں گے ۔
جب کہ سرکاری طور پر انٹری ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان دوسرے دن 28 ستمبر کو کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر مبشر حسین ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ سوالات آوٹ آف کورس نہ ہوں اس کے لئے تمام سوالات کتابوں سے ہی لے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا لاہور میں انٹری ٹیسٹ کے لئے ۲ دو امتحانی سنٹر ہوں گے ۔ ایک لارنس روڈ پر لاہور بورڈ کا امتحانی مرکز، اور دوسرا وحدت روڑ پر جامعہ پنجاب کا امتحانی سنٹر ہوگا۔
انہوں نے کہا لاہور سمیت تمام شہروں کے تمام سنٹروں پر انتظامات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کریں گی۔