Protest by students of local academy Multan

ملتان: 21 جولائی: پرائیویٹ اکیڈمی کے طلبہ نے الحاق نہ ہونے کے باعث داخلے نہ دیئے جانے کے خلاف اھتجاج کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم کالونی میں واقع ایک پرائیویٹ اکیڈمی کے طلبہ نے اھتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے بتایا کہ انہوں نے اکیڈمی میں ایم بی اے کی کلاسز میں داخلہ لیا تھا اور انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی سے الحاق ہونے کی تصدیق کی تھی جس پر فیس ادا کر کے کلاسز پڑھتے رہے تاہم اب پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ فارم وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے مذکورہ ادارے کا یونیورسٹی کے ساتھ کوئی الحاق ہی نہیں ہے جس سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کو بھی درخواست بھجوائی ہے لیکن داخلہ فارم موصول ہونے کی وجہ سے انہیں سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اس لئے داخلہ فارم موصول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

شکریہ جنگ میرا شہر ملتان