لاہور: 21 جولائی: پنجاب یونیورسٹی پاکستان اسٹڈیز سنٹر کے 10 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ایس قلب عابد، مس غیور فاطمہ، پروفیسر ڈاکٹر خرم قادر، پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ، سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد اور ڈاکٹر عظمٰی اکرم نے شرکت کی۔ اجلاس میں سنٹر کے لئےمال سال 12-2011 کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ کتب و ریسرچ پیپرز کی اشاعت اور تعلیمی ترقی کےلئے مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے۔
شکریہ وقت لاہور