راولپنڈی: 21 جولائی: پنجاب تعلیمی بورڈز کا آن لائن سسٹم بری طرح ناکام ہو گیا۔ راولپنڈی بورڈ کے نتائج مشکوک ہو گئے۔ گزٹ کا شائع نہ ہونا بہت سے خدشات کو جنم دیتا ہے ۔ آج میٹرک کے نتائج میں ہزاروں طلباء وطالبات رزلٹ سے محروم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ادیب جاودانی نے ایک تنظیمی اجلاس کے دوران کیا۔
ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ ایک طرف تو آن لائن سسٹم کے ناقص اور غیر معیاری نظام کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں تو دوسری طرف پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز میں گزشتہ کئی ماہ سے چیئرمین کی 3 آسامیاں، سیکرٹریز کی 6 آسامیاں اور کنٹرولرز کی 3 آسامیاں خالی پڑی ہیں
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد سٹی