ملتان: 23 جولائی: نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس آج 23 جولائی کو ہو گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بورڈ آف مینجمنٹ کے نئے چیئرمین کا انتخاب، مالی سال 12-2011 کے بجٹ کی منظوری، میڈیکل کالج ٹاور میں نئے گھڑیال کی تنصیب، ڈائیلسز سنٹر کی توسیع کی منظوری، ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری، نئے چیئرمین کا انتخاب، 6 غیر سرکاری اراکین خواجہ جلال الدین رومی، سابق سینیٹر رفیق رجوانہ، شیخ منصور رشید، ڈاکٹر حارث سلطان گورمانی پروفیسر ڈاکٹر افضل بودلہ میں سے الیکشن کے ذریعے یا متفقہ طور پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ تخمینہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے ۔
شکریہ جنگ میرا شہر ملتان