Media watch society in GC University Lahore

لاہور: 23 جولائی: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز میڈیا واچ سوسائٹی قائم کر دی گئی۔ جی سی یو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مصدق سلطان سہروردی کو یونیورسٹی کی سطح پر قائم ہونے والی اس سوسائٹی کا مشیر تعینات کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق(ستارہ امتیاز) نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے قیام سے یونیورسٹی مں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یہ جی سی یونیورسٹی میں قائم ہونے والی 45ویں سوسائٹی ہے۔

شکریہ ایکسپریس لاہور سٹی