Government should promote engineering Universities

راولپنڈی: 21 جولائی: سیاسی و سماجی کارکن جہانگیر اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ضلع میں پرائمری سے لے کر ایف ایس سی تک ہائر سیکنڈری سکول بمع رہائش موجود ہو۔ ملک شدید مالی بحران میں ہے۔ حکومت سرکاری جگہ مہیا کرے۔ بنکوں سے قرضے لے کر ان کی تعمیرات کی جائیں اور اس کے بنیادی اخراجات بنکوں سے لئے گئے قرضوں کی قسطیں شہر کے اندر رہنے والے انکم ٹیکس گزار تاجروں اور صنعت کاروں سے وصول کئے جائیں۔
حکومت اپنا پیٹ کاٹ کر انجینئرنگ یونیورسٹیوں کا جال بچھائے۔ آج 900 نمبر لینے والے ایف ایس سی کے طالب علم کو انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ نہیں مل رہا۔ وہ مجبورا انتظامی شعبہ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے۔ ملک میں انارکی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ ایک بحران ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا سراٹھا لیتا ہے۔ دکھ اس بات کا ہے کہ قومی قیادت ملک بچانے کے لئے اپنی مقبول سیاست داو پر لگانا نہیں چاہتی۔

شکریہ جنگ میرا شہر اسلام آباد