Female kidnapped student came back to her home

لاہور: 23 جولائی: گجرپورہ سے ایک روز قبل 2 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء کی جانے والی ایم ایڈ کی طالبہ گھر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے طالبہ کے ایک کلاس فیلو کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے شاہ بلال کالونی گھوڑے شاہ روڈ کے رہائشی اشرف کی 21 سالہ بیٹی(ث) یونیورسٹی کے لئے گئی لیکن گھر واپس نہ آئی۔ شام کے وقت (ث) کے والد کو فون آیا کہ اس کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا ہے اور اس کی بازیابی کے لئے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔ مغویہ کے والد نے پولیس کو اطلاع پر پولیس نے لڑکی کے ایک کلاس فیلو کو شبہ میں حراست میں لے لیا۔
جمعہ کو ثمرین خود داتا دربار پہنچ گئی اور بعد ازاں گھر پہنچ گئی۔ (ث) کے مطابق اسے کوپر اسٹور سے کالے رنگ کی وین میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد نے تاوان کی خاطر اغواء کر لیا تھا۔ پولیس نے لڑکی کا بیان مشکوک ہونے پر اس کے والد کو کہا کہ وہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے تاکہ علم ہو سکے کہ اس کے ساتھ زیادتی یا پھر اس کو تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا۔ لڑکی کے والد نے کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

شکریہ وقت کرائم اینڈ کورٹس