CM angry about delay in matric results announcement

ملتان: 23 جولائی: ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے میٹرک کے نتائج میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس بارے میں غور کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے وزیر تعلیم کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں وزیر تعلیم میاں مجتبٰی شجاع الرحمان نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے نتائج کا اعلان منگل 2 اگست کو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ماجد نعیم کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ ان کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا اعلان کر کے لاہور بورڈ نے خلاف ورزی کی اس ضمن میں چیئرمین لاہور بورڈ اکرم کاشمیری سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کی تاریخ دینا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔

شکریہ جنگ میرا شہر ملتان 2/2