راولپنڈی: 23 جولائی: فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں 4 روزہ پروفیشنل کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس کا انعقاد پلیسمنٹ آفیسر حمیرا سعدیہ نے کیا تھا۔ اس ورکشاپ میں سید حیدر علی گیلانی، سعد مجید، مس نادیہ مسعود، مس سدرہ حریم، صہیب شامل تھے۔ ورکشاپ کے دوران پروفیشنل زندگی میں مشاورتی طرز عمل کا اقدام، شخصیت میں مثبت پہلو کا اندراج اور منفی رجحان کی نفی جیسے مضامین کو زیر بحث لایا گیا۔
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن