BZU announced schedule for M.A, M.Sc, exams

ملتان: 21 جولائی: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی ، ایم کام حصہ دوئم اولڈ کورس کے ضمنی امتحان 2010 کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کے شیڈول کا علان کر دیا ہے جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اگست اور دوگنا فیس کے ساتھ 13 اگست جب کہ تین گنا فیس کے ساتھ ایک ہفتہ قبل تک داخلہ فارم و فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔ نیز امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء ایم اے اور ایم کام کے لئے فیس 2200 روپے ہے جب کہ ایم ایس سی کے لئے فیس 2400 روپے ہو گی۔

شکریہ جنگ میرا شہر ملتان