لاہور: 23 جولائی: سمن آباد میں لاہور ویسٹ مینجنٹ کمپنی کے زیر اہتمام مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے کوڑا، کوڑے دان میں پھینکنے کے لئے سمن آباد گول چکر سے موڑ سمن آباد تک آگاہی واک کی جس کی قیادت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی منیجر میمونہ ارسلان، منیجر آپریشنز آصف اقبال نے کی جب کہ واک سے قبل شرکاء نے سمن آباد گول چکر پر صفائی سے متعلق آگاہی کے لئے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے ۔ واک میں شریک طلباء کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد شہریوں کو آگاہی دینا ہے تاکہ وہ اپنے گھر صاف رکھیں اور کوڑے دانوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
شکریہ وقت لاہور