لاہور: 21 جولائی: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس نا ظم اعلی سید عبدالرشید کی صدارت میں گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سید عبدالرشید نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تر مفادات سے بالا تر ہو کر تعمیر پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کا از سر نو آغاز کیا جائے محب اسلام اور محب وطن لوگ آگے برھیں اوروطن عزیز کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، اجلاس میں15,16,17 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونیوالے کل پاکستان اجتماع عام کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ناظم اجتماع سمیت مختلف کمیٹیوں نے منصوبہ بندی میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ا جتماع عام وطن عزیز کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گااور مایوسیوں کے اندھیرے کا اپنے تمام تر سحرکے ساتھ خاتمے کا باعث بنے گا۔
شکریہ جنگ سرچ ایبل ملک بھر سے