گورڈن کالج کے طلبا تاحال سلپوں کے منتظر

راولپنڈی: 21 مئی: گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کے کلرکوں اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سینکڑوں طلبا کو 24 مئی سے شروع ہونے والے انٹر پارٹ ون کی رول نمبر سلپس تاحال جاری نہ ہو سکیں۔ امتحانات شروع ہونے سے تقریبا ڈیڑھ ہفتہ قبل طلبا کو رول نمبر سلپس جاری کر دی جاتی ہیں مگر گورڈن کالج کے کلرکوں نے مبینہ طور پر غفلت اور سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں طلبا کے داخلہ فارم ہی نامکمل پر کر کے پنڈی بورڈز بھیجے ہیں۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.