گورنمنٹ سکول سنگت پورہ کی عمارت واگزار

لاہور: 11 مئی: وزیراعلی پنجاب کے کوآرڈینیٹر وحید گل کی قیادت میں برکی پولیس کے انچارج انویسٹی گیشن نے گورنمنٹ پرائمری سکول سنگت پورہ کی عمارت کو قبضہ گروپ سے واگزار کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول سنگت پورہ دو سال قبل محمود بوٹی منتقل ہو چکا ہے۔ اہل علاقہ کی درخواست پر ای ڈی او لاہور نے دوبارہ سکول کو کھولنے کے آرڈر کر دیئے۔ سکول کے ہیڈماسٹر فریاد حسین سکول کا سامان ٹرک پر لے کر سنگت پورہ آیا تو قبضہ گورپ ملک اللہ رکھا، فریاد، مبارک حسین، امانت علی، شہزاد، نصیر ، الطاف، اچھی عمر دین اور دیگر نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متعلقہ پولیس نے ہیڈماسٹر فریاد کی درخواست پر مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گزشتہ روز کاروائی کے دوران قبضہ گروپ کے افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

شکریہ وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.