اسلام آباد: 27 مئی: گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ اور عالمی برادری میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل نہیں کیا جانا چاہیئے۔ ایچ ای سی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کر کے ایچ ای سی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے۔
شکریہ وقت
Comments
Post new comment