ڈیرہ میڈیکل کالج کی بلڈنگ کی تعمیر جلد شروع ہو گی

ڈیرہ غازی خان: 11 مئی: چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں میڈیکل کالج کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا جب کہ پرنسپل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری بھی جلد کر دی جائے گی۔ وہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں پی ایم اے ڈیرہ غازی خان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمان قیصرانی سے گفتگو کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہاوس جاب کی 178 آسامیاں منظور ہو چکی ہیں۔ بجٹ میں منظوری دی جا رہی ہے۔ پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو صحت کے حوالے سے متعدد مسائل پیش کئے جنہیں جلد ہی حل کرنے کی چیف سیکرٹری نے یقین دہانی کروائی۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.