ڈیرہ غآزی خان: 11 مئی: گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں کو شہر سے کالج اور کالج سے شہر لانے کےلئے روزانہ کی بنیادوں پر تین بسیں پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کی گئی ہیںَ صبح کے وقت تو تینوں بسیں چلائی جاتی ہیں جن میٕں طلبا بمشکل کھڑے ہو کر یا اوپر چھت پر بیٹھ کر گزارا کر لیتے ہیں۔تاہم اکثر و بیشتر غیر متوقع طور پر طالب علموں کو واپسی کے لئے صرف ایک بس فراہم کی جاتی ہے جس کے باعث طلبا کو واپسی کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات طلبا میں جھگڑا ہو جاتا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ کالج میں پینے کےلئے پانی بھی میسر نہیں اگر تازہ پانی آتا ہے جو تھوڑی دیر کے بعد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ کالج کے طلبا نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے پانی اور پک اینڈ ڈراپ کا بہتر انتظام کیا جائے۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment