پنجاب یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

لاہور: 17 مئی: پنجاب یونیورسٹی کے آئی ٹی سنٹر نے یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ تیار کر لی ہے جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کمیٹی روم میں کیا۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر طارق مجید قریشی، پرنسپل پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سید منصور سرور، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز ماریہ مالڈوناڈو اور ڈائریکٹر آئی ٹی عمران قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی مجتبی علی گوندل نے اس موقع پر اپنی ویب سائٹ کے ہمراہ نئی ویب سائٹ کے فیچرز کے بارے میں بریفنگ دی۔ ویب سائٹ مکمل طور پر نئی ڈائنامک ہے اور یہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کی گئی ہے۔

شکریہ وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.