پنجاب یونیورسٹی میں نئے شعبے کا آغاز

لاہور: 21 مئی: پنجاب یونیورسٹی شعبہ فرانسیسی میں طلبہ کی زیادہ سے زیادہ سہولت کے لئے قائم کئے گئے دارالترجمہ اور حلقہ تقابلی مطالعہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دارالترجمہ فرانسیسی، انگریزی، اردو زبانوں میں ترجمہ کرائے گا۔ مزید برآں پیشہ ورانہ، قانونی و دیگر دستاویزات، سماجی، سائنسی اور ادبی علوم میں ہونے والی تحقیق کے علاوہ حالیہ تحقیقی مقالات، مضامین تبصروں اور کالموں کے تراجم متعارف فراہم کرے گا۔ شعبہ کے تقابلی مطالعہ سیکشن تقابلی ادب(مشرقی اور مغربی معاشرے کے مختلف پہلووں اور مضامین کا جائزہ) اور معاشرتی، سیاسی، ادبی، عمرانی و نفسیاتی علوم سے متعلقہ تحقیق و تنقیدی مضامین و کتب کا مطالعہ و تقابل فراہم کرے گا۔

شکریہ ایکسپریس

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.