ملتان: 17 جون: پنجاب حکومت نے شعبہ لٹریسی کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 2011۔2012 میں مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ اس میں 57 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری سکیموں اور 22 کروڑ 90 لاکھ نئی سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے۔
جاری سکیموں میں ضلع ملتان اور خانیوال میں تعلیم بالغان کے مراکز، بھٹوں پر غیر رسمی بنیادی تعلیم کے سکول کھولنے کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تعاون سے غیر رسمی بنیادوں تعلیم کے فروغ کے منصوبے کے لئے راجنپور، چکوال اور ضلع حافظ آباد کے لئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
شکریہ جنگ میرا شہر ملتان
Comments
Post new comment