لاہور: 30 مئی: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے حکمران جماعت کے قائدین کی زیر سرپرستی طلبہ پر تشدد کیخلاف پنجاب بھر میں طلبہ نے احتجاج کیا اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذمہ داران کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔ لاہور میں اس واقعے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ یوم سیاہ کے موقع پر سائنس کالج وحدت روڈ، اسلامیہ کالج سول لائنز، گلبرگ کالج، منصورہ کالج اور ایجوکیشن یونیورسٹی سمیت لاہور کے دیگر تعلیمی اداروں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور احتجاج کیا گیا۔ اسلامیہ کالج سول لائنز میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کالج حسیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہونے والی غنڈہ گردی افسوسناک ہے اور حکومتی اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے غنڈہ گرد عناصر کیپشت پناہی قابل مذمت ہے۔ ناظم سائنس کالج حافظ مدثر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جائے۔ ایجوکیشن یونیورسٹی میں طلبہ نے مظاہرہ کیا اور بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی بھرپور مذمت کی۔ پنجاب یونیورستی میں بھی غنڈہ گردی کے خلاف کیمپس پل پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قائم مقام ناظم جامعہ حق نواز نے کہا وزیراعظم کی سرپرستی میں ملتان میں سرعام غنڈہ گردی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا ازخود نوٹس لیں اور اس مقدمے میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔
Comments
Post new comment