راولپنڈی: 27 مئی: وفاقی و صوبائی حکومتوں نے نئے سال کے سالانہ بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں، اکیڈمیز اور نجی یونیورسٹیز کی آمدن پر 6 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز اصولی طور پر منظور کر لی ہے جس کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ اس جی ایس ٹی کی تجویز پر ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیم مہنگی ہو جائے گی ۔فیسوں میں اضافہ ہو گا اور کتب ،کاپیوں کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزارت خزانہ کے حکام نے مذاکرات کے دوران ہمیں اس تجویز بارے آگاہ کیا ہے جسے ہم نے سختی کے ستھ مسترد کرت ےہوئے کہا ہے کہ ایسا کیاگیا تو اس کے خلاف بھرپور اھتجاج ہو گا۔ اس تجویز کے خلاف ہم نے ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اس بابت سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔
شکریہ ایکسپریس
Comments
Post new comment