نشتر میڈیکل کالج میں داخلوں کے لئے درخواستیں طلب

ملتان: 14 مئی: نشتر میڈیکل کالج میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز سیشن 12۔2011 میں داخلہ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے مکینیکل پتھالوجی، انسیتھزیا، گائنی، امراض سینہ، چائلڈ ہیلتھ اور دیگر کی ڈپلومہ کلاسز میں داخلہ کے لئے امیدوار 21 مئی تک صرف درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ جب کہ انٹرویوز کالج کے متعلقہ شعبوں میں 25 مئی کو ہوں گے۔ میرٹ لسٹ 27 مئی کو آویزاں کی جائے گی۔ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 28 مئی سے ہو گا تاہم صرف پنجاب کے رہائشی ڈاکٹرز داخلے کے اہل ہوں گے اور نشتر کالج کے گریجویٹس کو داخلہ میں ترجیح دی جائے گی۔

شکریہ جنگ

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.