ملتان: 17 مئی: نان فاس پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عبدالمجید خان خٹک نے کہا ہے کہ مغربی امداد کی چکا چوند نے نجی سکولوں کے سربراہوں کو بھی خود غرض اور ان کی اسی خود غرضی اور مفاد پرستی نے نان فاس سکولوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پھر نجی تعلیمی ادارے احتجاجی پر مجبور ہیں۔ عبدالمجید خان خٹک نے 23 مئی کو چوک شاہ عباس وہاڑی روڈ پر احتجاجی جلسے اور مظاہرے کی تیاری کے سلسلے میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر نان فاس نجی تعلیمی ادارے متحد ہو جائیں تو پھر فاس پروگرام جو نجی تعلیمی اداروں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔ اس موقع پر حافظ انوار حسین ملک چیئرمین اور شیخ غلام شبیر نے کہا کہ نجی سکولوں کو اب اپنے آپ کو متحد کرنا ہو گا اور اپنی بقا کے لئے آخری حد تک جانا ہو گا۔ اس موقع پر محمد اسلام شاہ، ڈآکٹر محمد اکرم شاہ، سردار اعجاز خان بلوچ، رانا محمد رمضان، ارشاد احمد ملک، چوہدری محمد اظہر اور سید طاہر حسین شاہ، سید فہیم احمد، سید مجاہد شاہ، اجمل خضری، نوید ہاشمی اور صفدر قریشی نے خطاب کیا۔
شکریہ جنگ
Comments
Post new comment