محکمہ تعلیم کی نئی پالیسی

لاہور: 11 مئی: حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی کو جون میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم محکمہ نے تمام ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کسی بھی سفارش کو بھی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ نے اس بار بار قاعدہ ایک پالیسی طے کی ہے جس کے تحت تبادلے کے خواہش مند ہر فرد کے لئے ایک ضابطہ کار تشکیل دیا گیا جس کے مطابق اچھی کارکردگی کے 40 نمبر، بیماری، معذوری اور اس قسم کے کسی دوسرے استحقاق کے لئے 15 نمبر، ویڈ لاک کے بھی 15 نمبر جب کہ ہارڈ ایریا(دور دراز علاقے) کے 30 نمبر متعین کئے گئے ہیں۔ یوں ہر درخواست کو اس ضابطہ کار کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم کوئی سیاسی دباو بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

شکریہ وقت

Comments

Post new comment

The content of this field is kept private and will not be shown publicly.
Image CAPTCHA
Enter the characters shown in the image.